وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات ،قیادت کا اہم پیغام پہنچایا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید نے ملاقات کی ہے اورسعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہدہ بن سلمان کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا،ذرائع نے بتایا کہ سعودی سفیر نے یہاں وزیرا عظم ہاؤس میں ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون مزیدتعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے،وزیر اعظم نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا،وزیرا عظم نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، دفتر سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی سفیر سے مل رہا ہوں،وزیراعظم نے پاکستانی عازمین حج کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا دائرہ وسیع کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سعودی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی اور کہا کہ سعودی قیادت کی طرف سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا
Comments are closed.