الیکشن کمیشن کی نااہلی،مخصوص نشست پر جے یو آئی کے بجائے نامعلوم خاتون کانوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (آن لائن) االیکشن کمیشن اف پاکستان کا ایک اور بلنڈر سامنے آگیا، جے یو آئی کی خواتین کے لئے مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جے یو آئی نے معاملے کی تحقیقات کرنے اور نوٹیفیکیشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے چیف الیکشن کو لکھے جانے والے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جے یو ائی کے کوٹے پر خیبرپختونخوا سے نامعلوم خاتون کا مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اور کامیابی کا نوٹیفیکیشن قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لئے جاری کیا گیا ۔خط کے مطابق جاری شدہ نوٹیفیکیشن کا۔نمبر ایف 6 آف 2024 ہے خط میں پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف احسان نہ تو پارٹی کی رکن ہیں نہ ہی ان کا نام جے یو ائی کی فہرست میں ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدف احسان کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے مس حنا بی بی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے اور مخصوص نشست کے لئے اجنبی خاتون کے نام کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے کہ یہ غلطی ہے یا ملی بھگت سے ہوا ہے۔
Comments are closed.