رجب طیب اردگان کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد (آن لائن) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اور انکی بطور صدر مملکت کامیابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ امید ہے آپ کے دور میں پاک ترکیے کے عوام کی خوشحالی کیلئے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی،شراکت داری خطے میں امن اور خوشحالی کیلیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں
Comments are closed.