لاہور(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو منی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی، پنجاب حکومت کا رواں ماہ کا بجٹ 31 مارچ کو مکمل ہو جائے گا،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے قلیل مدتی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ خزانہ کو منی بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی،قلیل مدتی بجٹ کی تیاری مکمل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائیگا ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابقپنجاب حکومت کا رواں ماہ کا بجٹ 31 مارچ کو مکمل ہو جائے گا،منی بجٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری لی جائے گی
Comments are closed.