انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی
دبئی (آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔بیٹنگ میں فخر زمان رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ امام الحق نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔آغا سلمان کی دو نصف سنچریوں نے وہ 80 درجے ترقی کر کے بلے بازوں میں 92 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانی باوٴلرز بھی آئی سی سی ون ڈے باوٴلرز رینکنگ میں اپنی رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ تاہم ون ڈے بالرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بالر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ حارث روٴف ون ڈے بولر رینکنگ میں 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد وسیم ٹاپ 100 کے باہر سے مجموعی طور پر 69 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے پرائمری فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی ون ڈے آل راوٴنڈرز کی فہرست میں اپنی رینکنگ کو بہتر کیا ، 36ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
Comments are closed.