اب آئی ایم ایف سے محض مذاکرات نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت رواں ہفتے شروع ہو جائے گی، اب محض مذاکرات نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مشکل برس ہوگا، ہاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اہم مذاکرات کے لیے باضابطہ درخواست بھیجے گا کیوں کہ یہ ملکی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے ، محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، محمد اورنگزیب وزارت خزانہ پہنچنے پرسیکرٹری خزانہ و دیگر اعلیٰ حکام نے ان کاپرتپاک استقبال کیا، وفاقی وزیر کا وزارت کے افسران سے تعارف کرایا گیا اور امور پر بریفنگ دی گئی۔

Comments are closed.