اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی اہلیہ حباء فواد کا نام نوفلائی لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

منگل۔کوعدالت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن، درخواست گزار وکیل قیصر امام اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔جسٹس محسن اخترکیانی نے حباء فواد کی درخواست پر سماعت کی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گزار کا نام نوفلائی لسٹ میں شامل نہیں ہے اس پرعدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے بیرون ملک جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار وطن واپسی پر بیان حلفی دے کہ اسے بیرون ملک جانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی،بعدازاں عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.