اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایوانِ صدرسے جاری بیان کے مطابق صدر ِمملکت نے تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ درپیش معاشی چیلنجز کے پیش ِنظر کیا۔صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
Comments are closed.