سینیٹ الیکشن،امیدوار کاغذات نامزدگی صوبائی دفاتر سے وصول کریں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کوالیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور چاروں صوبائی دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی ہدایات جاری کردیں ہیں

،سیکرٹری الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائیں گے ،یاد رہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا شیڈول 14 مارچ کو جاری کرے گا ،سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ 2 اپریل کو ہوگی،سابق فاٹا کے 4 ارکان کی جانب سے خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب نہیں ہوگا،سابقہ فاٹا کا کے پی میں انضمام کے بعد سینیٹ میں فاٹا کے لیے مختص نشستیں آئینی ترمیم کے تحت ختم ہوچکی ہے ،48 نشستوں پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Comments are closed.