اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شہباز شریف وزیر اعظم ہاؤس سے رخصت ہوگئے ،نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں رخصت کیا،پیر کے روز سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ،شہباز شریف نے معائنہ کیا اور سلامی لی،نگراں وزیراعظم انوار الحق نے شہباز شریف کو وزیر ہاوٴس سے گاڑی تک رخصت کرنے آئے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعظم سے ون آن ون ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور دونوں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال اور نگران کابینہ سے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ،نگران وزیر اعظم نے بعض معاملات پر ان سے مشاورت کی اور شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.