نئی مردم شماری کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے، راجہ پرویز اشریف
اسلام آباد( آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے ، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں منزل قریب ہے ، انشاء اللہ ملک چند ماہ میں مسائل سے باہر نکل آئیگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت 90روز کے اندر عام انتخابات ہونے ہیں تاہم مردم شماری بھی آئین کا تقاضا ہے ، نئی مردم شماری کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں لیکشن میں 2یا 3ماہ کا فرق پڑے گا لیکن الیکشن تو ہونے ہیں ،چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت بہادر اور صبر کرنیوالے قوم ہے ، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں منزل قریب ہے ، انشاء اللہ ملک چند مسائل سے باہر نکل آئیگااور ملک ترقی کی منازل طے کریگا ،نگران وزیراعظم بہت صلاحیتوں کے مالک اور قابل انسان ہیں، وہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ایک چھوٹے سے صوبے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے
Comments are closed.