پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات جاری ، ایف بی آر نے ٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کو پیش کردیا ، آئی ایم ایف کو ایف بی آر میں اصلاحات سے بھی #آگاہ کردیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر محصولات کوبڑھایاجارہا ہے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کیا جائیگا تقریبا31لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پلان بنایاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کورواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیاگیا۔ ایف بی آرکوری اسٹرکچر اوراسٹرکچرل تبدیلیاں لائی جارہی ہیں رواں مالی سال کا9415ارب روپیکاٹیکس ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے جولائی تادسمبر2023کیلئیآئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئیایف بی آرکا ٹیکس ہدف4425ارب روپے تھا ۔ ذرائع نے مزیدبتایا کہ جولائی تا دسمبر2023ایف بی آر نے4468ارب روپے ٹیکس جمع کیا رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کیا جاچکا ہے رواں مالی سال ایف بی آرنے کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کی ایف بی آرنے رواں مالی سال کوئی نئی ٹیکس چھوٹ بھی نہیں دی۔
Comments are closed.