سینیٹ انتخابات،اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی نشت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع
اسلام آباد ( آن لائن ) سینیٹ انتخابات کیلئے اسلام آباد سے ٹیکنو کریٹ کی نشت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ،کاغذات نامزدگی لیگی رہنماؤں طارق فضل چوہدری ، حنیف عباسی، انجم عقیل ، انوشہ رحمان ، نزہت صادق نے جمع کروائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر استحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔صحافی کے پوچھے جانے والے ایک سوال کہ کیا اسلام آباد سے جنرل نشت پر (ن) لیگ کاامیدوار الیکشن لڑے گا یا اتحادی جماعت کا ؟ کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سے جنرل نشت پر امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی جسے تسلیم کیا جائے گا ۔
Comments are closed.