سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے امیدواروں میں معمولی ردوبدل
لاہور(آن لائن) سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں میں معمولی ردوبدل کر دی گئی۔تحریک انصاف نے سینیٹ میں صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کیلئے میدان میں اتارا جائے گا۔سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی۔رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل (ر) اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے سینیٹ میں پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔
Comments are closed.