آئی ایم ایف کیساتھ پیر یا منگل کو سٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ،پیر یا منگل کو سٹاف کی سطح پر معاہدہ ہونے کا امکان ہے،وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی،یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے

،بجلی کی لاگی قیمت کی وصولی کے لئے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی،ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کراد ی گئی ہے، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا ہے ،حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی،آئی ایم ایف کا معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے اورسخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایلس چینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے،مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی،ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط جاری کی جائے گی،1.1ارب ڈالر کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات نسبتاً آسان رہے۔

Comments are closed.