راولپنڈی(آن لائن)یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی پریڈ کی تیاریاں، 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی خصوصی پریڈ کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جس میں پاکستان کے تمام صوبوں سے افراد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، پاکستان کی رنگین ثقافت کو پریڈ میں آنے والے مہمانان خصوصی کے لیے دلچسپ طریقے پیش کرنے کی بھی تیاریاں پورے جوش و جذبے سے تکمیل کو پہنچ رہی ہیں۔پریڈ میں فلوٹ پیش کرنے والے پاکستانیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا
، کشمیر فلوٹ کے اعجاز احمد نے کہا کہ خوبصورت وادیوں، بہتے چشموں اور چناروں کی سرزمین سے ہم اپنی ثقافت کو لے کر آئے ہیں یوم پاکستان کی اس ایونٹ میں، بلوچستان فلوٹ کے خدا رحیم کا کہنا تھا کہ مہر گڑھ کی سرزمین بلوچستان کی ثقافت کو 23 مارچ کی پریڈ میں ہم ایک گلدستے کی صورت میں پیش کررہے ہیں، گلگت بلتستان فلوٹ کے حفیظ الرحمان نے بتایا کہ اونچے پہاڑوں، لمبی جھیلوں اور خوبصورت وادیوں سے ہم آپ کو اپنی میٹھی زبان شینا میں یوم پاکستام کی مبارکباد دیتے ہیں، خیبر پختونخواہ فلوٹ کے سجاد حمید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ نڈر، بیباک اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین سے ہم آئے ہیں یوم پاکستان کی منعقدہ تقریب میں دیگر صوبوں کی طرح شریک ہونے کے لیے، پنجاب فلوٹ کے وقار احمد کا کہنا تھا کہ قرار دار پاکستان لاہور میں ہی منظور ہوئی اور ہم یہاں صوبہ پنجاب کی خوبصورت ثقافت لے کر آئے ہیں، سندھ فلوٹ کے محمد روح اللّٰہ نے کہا کہ ہم یوم پاکستان کا دن پورے جوش و جذبے سے منائیں گے اور ہمارے ڈانسر اور سنگر سندھ کی ثقافت پوری دنیا کو دکھائیں گے، سب نے بیک آواز ہوکر نعرہ لگایا کہ پاکستان ہماری جان، پاکستان ہماری شان، پاکستان زندہ آباد۔
Comments are closed.