واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں،پرویز الہٰی کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا،میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی

اسلام آباد(آن لائن)ا نسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پرویز الہٰی کا اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں،پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا،پرویز الہٰی کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔ پرویز الہٰی کو گرنے سے سر پر بائیں طرف نیل کا چوٹ کا نشان موجود ہے

، واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، پرویز الہٰی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی واش روم میں گرنے سے چوٹ آئی، پرویز الہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، پرویز الہٰی کی چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے، پرویز الہٰی کا بایاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا،پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں لئیے گئے، پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینیر ڈاکٹرز نے کیا،سینیر ڈاکٹرز کی ٹیم نے جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے،ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے،سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی۔

Comments are closed.