لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب
راولپنڈی(آن لائن)لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی،لاپتہ فہرست میں شامل دہشت گرد کریم جان گوادر حملے میں ہلاک ہوگیا۔دفاعی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے ”گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس“ پر بزدلانہ حملہ کیاجسے سکیورٹی فورسز نے حملے کی کوشش کو ناکام بنایا ،اس کارروائی میں فائرنگ کے تبا دلے میں 8 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ سکیورٹی فورسز کے دو جوان شہیدہوگئے ،ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے،
ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں کالعدم تنظیم ”بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد(BSO)“ کے دہشت گرد کی ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے،دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا،گوادر حملے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا،اس سے قبل بھی دہشت گرد امتیاز احمد ولدرضا محمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا ،عبدالودود ساتکزئی جس کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کا راگ الاپ رہی تھی مچھ حملے میں مارا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرنے والے عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں ،بلوچستان کی کالعد م تنظیمیں معصوم بلوچ نوجوانوں کے مستقبل کو داوٴ پر لگا رہی ہیں ،لاپتہ اور جبری گمشدگیوں کے واقعات حقیقت پر مبنی نہیں جن کی اصل حقیقت دہشتگرد کریم جان، دہشتگرد امتیاز احمد اور دہشتگرد عبدالودود جیسی ہے،ملک دشمن عناصر کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان میں معاشی ترقی کے عمل اور امن و استحکام کی کوششوں کو ثبوتاڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments are closed.