برطانوی شہزادی کے بعدکرینہ کپور کی تصویریں بھی ترمیم شدہ نکل آئیں
ممبئی(آن لائن)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کی تصویریں بھی ترمیم شدہ نکل آئی ہیں جس کے بعد اداکارہ کی مزید تصویروں کی بھی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔کرینہ کپور خان کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراوں میں ہوتا ہے
، کرینہ کپور نے 2000 میں فلم ریفیوجی میں اداکار ابھیشک بچن کے مدِ مقابل اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد وہ کامیابیاں سمیٹتی چلی گئیں اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ کرینہ کپور کی ذاتی زندگی سے متعلق بات کی جائے تو ان کی شادی نواب آف پٹودی خاندان، اداکار سیف علی خان سے ہوئی ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان بھی ہیں۔آج کل کرینہ کپور خان اپنی آنے والی نئی فلم کریو کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ کریتی سینن اور تبو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔کرینہ کپور خان نے فلم کریو کی تشہیر کے لیے سیاہ رنگ کے لباس میں نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ان تصویروں سے متعلق نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ یہ تصویریں ترمیم شدہ ہیں، ان تصویروں میں کرینہ کپور نے اپنی کمر پتلی دکھانے کے لیے فوٹو شاپ کا سہارا لیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر ایک صارف نے کرینہ کپور کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ان پر تبصرہ کیا ہے۔
Comments are closed.