فیروز خان نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل ”خمار“ کا اعلان کردیا

لاہور (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنے نئے ڈرامے”خمار“ کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں اداکار فیروز خان نے سیونتھ اسکائی کے ساتھ اپنے نئے ڈرامے ”خمار“ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سوشل میڈیا پیجز ذرائع کے مطابق اس ڈرامے میں فیروز خان کے مدمقابل خوبرو اداکارہ نیلم منیر ہونگی جبکہ اس ڈرامے کے ہدایت کار علی فیضان ہیں

Comments are closed.