پارلیمنٹ ہاوٴس اور پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل وتحقیق کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ
اسلام آباد( آن لائن )پارلیمنٹ ہاوٴس اور پارلیمنٹ لاجز میں پاکستان کونسل برائے آبی وسائل وتحقیق کی رپورٹ کے مطابق مضر صحت/آلودہ پانی کی فراہمی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے نوٹس لے لیا ،نوٹس پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں لیاگیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ڈپٹی اسپیکر کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی انتظامیہ کو پارلیمنٹ ہاوٴس اور لاجز سے پانی کے نمونے لے کر مستند لیباٹری سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
ڈپٹی اسپیکر کا تحقیقات کی روشنی میں پارلیمنٹ ہاوٴس اور لاجز میں پانی کی فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلودہ پانی کے استعمال سے پارلیمنٹ ہاؤس اور پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ اور عملے کے ممبران کی صحت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں آلودگی سے پاک شفاف اورحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آلودہ پانی کے استعمال سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں آلودہ اور مضر صحت پانی کا استعمال ہپاٹائٹس اور ٹی بی جیسے موذی امراض اور گردوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی پاکستان کونسل برائے آبی وسائل و تحقیق کو پارلیمنٹ ہاوٴس اور لاجز میں نصب فلٹر یشن پلانٹ کے فلٹرز اور صفائی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے بھی کی ہدایت کی۔
Comments are closed.