دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونیوالے پانچ چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر تقریب

راولپنڈی ( آن لائن ) دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونیوالے پانچ چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر تقریب ، تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی , چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پرپھول رکھے گئے ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ہلاک ہونے والے پانچ چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی , چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پرپھول رکھے گئے ، مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

Comments are closed.