سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کا معاملہ

راولپنڈی( آن لائن )سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری کا معاملہ ،پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کی رٹ پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالعزیز نے کی۔درخواست گزار کے وکیل ملک فیصل جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عبدالرزاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبک ہآر پی او راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات پر رہا ہونے والے 8 ملزمان کو تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے ہیں درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

Comments are closed.