جبری گم شدگیوں کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن نے فروری 2024کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسلام آباد(آن لائن )جبری گم شدگیوں کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن نے فروری 2024کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ فروری 2024میں 36مقدمات نمٹائے گئے ہیں بکہ42مقدمات کااضافہ ہواہے۔لاپتہ افرادکے کمیشن جسٹس (ر)جاویداقبال پرمشتمل یک رکنی کمیشن نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ جنوری 2024تک کل 10123لاپتہ افرادکے مقدمات کمیشن کے پاس درج کرائے گئے جبکہ فروری 2024کومزید42مقدمات مزیددرج کرائے گئے اور یوں کل مقدمات کی تعداد10185تک پہنچ گئی ،جنوری 2024تک نمٹائے گئے مقدمات کی تعداد7832تھی جس میں فروری کے نمٹائے گئے 36مقدمات کے ساتھ تعداد7866تک پہنچ گئی زیرالتواء مقدمات کی تعداداب 2317رہ گئی ہے ،رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ ٹریس ہونے والے افرادکی تعداد26ہے ،وہ ا فرادجواپنے گھروں کوپہنچ چکے ہیں ان کی تعداد14ہے ،حراستی مرکزمیں ایک شخص قیدہے ،جیلوں میں موجودافرادکی تعداد5ہے ،جاں بحق ہونے والے لاپتہ افرادکی تعداد6ہے ،اور 10ایسے مقدمات بھی نمٹادیے گئے ہیں جوکہ جبری گم شدگیوں کے مقدمات میں سے نہیں تھے۔
Comments are closed.