سعودی عرب نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمرہ کی دعوت دے دی
اسلام آباد ( آن لائن )سعودی عرب نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمرہ کی دعوت دے دی ، وزیراعظم آج سعودی عرب جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی کراوٴن پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے وزیراعظم کی سعودی کراوٴن پرنس کے ساتھ مختلف پراجیکٹس سے متعلق بات چیت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی کراوٴن پرنس محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ زراعت سمیت دیگر متعدد شعبوں بھی تعاون جاری ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
Comments are closed.