ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کا معاملہ
اسلام آباد ( آن لائن )ہائی پروفائل شخصیات کو دھمکی آمیز خطوط پہنچائے جانے کا معاملہ ،اداروں کی جانب سے تمام پوسٹ آفسز اور کورئیر دفاتر کو ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق اگر کسی بھی ہائی پروفائل شخصیت کے نام کوئی خط ہوا تو جانچ پڑتال کی جائے گی خط کو کھولا نہیں جائے گا مگر مختلف پہلووٴں سے چیک کرنے کے بعد اسے پوسٹ کرنے کی اجازت ہو گی ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہائی پروفائل شخصیات کو بھیجے جانے والے خطوط میں آرسینک پاوٴڈر کو دیکھ کر کیا گیاسی ٹی ڈی میں جاری تحقیقات میں پوسٹ آفس کے قریب ترین سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا جا رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ تاحال سی سی ٹی وی کیمروں سے کوئی مدد نہیں مل سکی خطوط کے اوپر لکھے گئے ناموں اور ولدیت کو بھی میچ کر کے ان کی تصیلات کی جانچ کی جائے۔
Comments are closed.