اسلام آباد ( آن لائن ) صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔صدر نے کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا
Comments are closed.