سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، بیٹی روینہ ٹنڈن

ممبئی ( آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران راشا کا کہنا تھا کہ میرے لیے سوشل میڈیا صرف تفریح کا سامان ہے جس میں میں اس بات کا اظہار کر سکوں جو میں ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جو یا تو آپ کا بہترین دوست یا پھر بدترین دشمن ہو سکتا ہے، یہ آپ کیلیے سب سے زیادہ حوصلہ افزا یا پھر حوصلہ شکن ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.