چینی کارساز کمپنی پاکستان میں مقامی طور پر الیکٹرک گاڑیاں تیار کریگی
اسلام آ باد (آن لائن ) چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں (ای وی ) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے ابتدائی مرحلے میں شو رومز قائم کرنے کے لیے اپنے لوکل پارٹنر میگا گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ ( ایم سی پی ایل )کے ساتھ جوائنٹ وینچر(جے وی )تشکیل دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز(ای وی) مینوفیکچرنگ آپریشنز کا آغاز ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) پاکستان نے اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے اسے ” خوش آئند خبر” قرار دیا۔ بی او آئی کے مطابق بی وائی ڈی اور ہبکو کے اہم شیئر ہولڈر ایم سی پی ایل کے درمیان ہونے والے مشترکہ معاہدے پر چین کے شہر شیان میں بی وائی ڈی ایشیا پیسیفک ڈیلر کانفرنس کے دوران دستخط کیے گئے۔
گوادر پرو کے مطابق بی او آئی کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ گیم چینجنگ ڈیولپمنٹ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور صاف توانائی لانے کا وعدہ کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں فلیگ شپ شو روم کھولے جائیں گے، جس کے بعد مقامی اسمبلی لائن کا سیٹ اپ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق نومبر 2023 میں بی وائی ڈی کے نمائندوں نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد بی او آئی نے انتھک کوششیں شروع کیں۔ اس میں اکتوبر 2023 میں بیجنگ میں دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات بھی شامل تھی۔ گوادر پرو کے مطابق بی او آئی نے بی وائی ڈی کے دورے میں اینڈ ٹو اینڈ سپورٹ کی پیش کش کی، جس میں حبکو اور دیگر جیسے ممکنہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ ملاقاتوں کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی سرمایہ کاری سہولت مرکز(ایس آئی ایف سی) جیسے حکومتی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت بھی شامل ہے۔
Comments are closed.