لندن کے ائیرپورٹ پر دو جہاز آپس میں ٹکرا گئے

لندن(آن لائن)برطانیہ کے ائیرپورٹ پر 2 جہاز آپس میں ٹکر ا گئے، تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ہے ،ذرائع کے مطابق برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر خالی مسافر طیارہ ورجن اٹلانٹک جیٹ برٹش ائیرویز ایئرلائنر کے کھڑے ہوئے طیارے سے ٹکرا گیا،ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو ٹو کر کے اسٹینڈ سے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران طیارے کا پر ساتھ کھڑے برٹش ائیرویز کے طیارے سے ٹکرا گیا،تاہم واقعے پر برٹش ائیرویز کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ائیرکرافٹ کو ہماری انجینئرنگ ٹیم جانچ پڑتال کر رہی ہے، اور مسافروں کو ایک دوسرے ائیرکرافٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

Comments are closed.