قومی اسمبلی کو جعلی قرار دینے والے پی ٹی آئی اراکین نے پہلی تنخواہ حاصل کرلی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کو جعلی کہنے والے تحریک انصاف کے اراکین کی موجیں ،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے پہلی تنخواہ حاصل کرلی،فارم47 کی قومی اسمبلی قرار دینے والے کسی ایک رکن نے بھی تنخواہ لینے سے انکار نہیں کیا ،قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ہر رکن کے اکاوٴنٹ میں تنخواہ کی مد میں ایک لاکھ 93 ہزار روپے منتقل کئے گئے ،ٹی اے ڈی اے اور دیگر مراعات اس کے علا وہ ہیں،تنخواہ اور دیگر مراعات ملانے سے ہر رکن کو ماہانہ پونے تین سے تین لاکھ روپے ملیں گے ،تمام اراکین کی تنخواہیں قومی اسمبلی میں واقع نجی بنک کے اکاوٴنٹ میں جمع کروائی گئی ہیں۔
Comments are closed.