ججز خط معاملہ،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع
اسلام آباد ( آن لائن)اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ بارے سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کراوائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب وزارت داخلہ کواب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔ زرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔ جس میں بتایاگیاہے کہ دو اپریل کوھائی کورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط ملے۔ تین۔ چار اور پانچ اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔ ججز کو ریشم ، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، معاملے الگ الگ دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ خط پر آرسینک پاوٴڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی۔ آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں ان تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے بنائی گئی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دئیے گئے۔ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کو تجزیہ کے لئے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا۔ خط پر لگائی جانیوالی پوسٹل سٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.