اداکار فردین خان کی 14 سال بعد شوبزانڈسٹری میں واپسی

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار فردین خان نے بالآخر 14 سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ دیا ہے۔ فردین خان ”ہیرا منڈی“ میں ولی محمد کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ”ہیرا منڈی“ کو یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2010 میں فلم ”دلہا مل گیا“ میں آخری بار نظر آنے والے اداکار فردین خان 14 سال بعد مداحوں کو اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔فردین خان نے شوبز کی دنیا سے مکمل طور پر کنارا کشی اختیار کرلی تھی اور ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا پر بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

تاہم اب فردین خان بھارت کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی اگلی ویب سیریز ”ہیرا منڈی، دی ڈائمنڈ بازار“ سے اداکاری کے میدان میں واپسی کررہے ہیں۔ ویب سیریز ”ہیرا منڈی“ پاکستان کے شہر لاہور کے مخصوص علاقے میں کام کرنے والی خواتین پر بنائی گئی ہے اور یہ مہنگا ترین پراجیکٹ ہے۔گزشتہ روز مقبول ویڈیو سٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کی جانب سے ”ہیرا منڈی“ کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا جس میں فردین خان کی پہلی جھلک دکھائی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فردین خان ہیرا منڈی میں ولی محمد کے کردار میں نظر آئیں گے۔ہیرا منڈی کو یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہیرا منڈی میں منیشا کوئیرالا، سوناکشی سنہا، آدیتی راوٴ حیدری، رچا چڈھا اور سنجیدہ شیخ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments are closed.