شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی
اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کرادئیے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروارہے ہیں،آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔
Comments are closed.