جسٹس محسن اختر کیانی کیخلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کردی گئی، شکایت سابق سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار وقاص ملک ایڈووکیٹ نے دائر کی۔وقاص ملک ایڈوکیٹ نے موٴقف اختیار کیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریاست مخالف ایجنڈا اپنایا، ساتھی ججوں کو بھی ساتھ ملایا، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کو فوری طور پر بطور جج کام سے روکا جائے۔
Comments are closed.