سائفر کی گمشدگی کا معاملہ، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج
اسلام آباد ( آن لائن ) سائفر کی گمشدگی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ میں سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی ونگ میں تعینات ڈی آئی جی لیول کے افسران انکوائری کر رہے ہیں۔عمران خان نے انٹرویو کے دوران سائفر کی گمشدگی کا تذکرہ کیا تھا، یہ معاملہ اس وقت دوبارہ زور پکڑ گیا جب حال ہی میں امریکی جریدے انٹرسپٹ نے نو اگست کی اپنی اشاعت میں یہ دعوی کیا تھا کہ عمران خان نے جس سائفر کا تذکرہ کیا ہے، اس کی ایک کاپی ان کے پاس ہے۔
Comments are closed.