بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ اور بشر بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ اور بشر بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مئی سے متعلق چھ مقدموں اور بشر بی بی کی جالی رسیدوں سے متعلق ایک مقدمے میں درخواست زمانت قبل از گرفتاری پر سماعت نہ ہو سکی۔ بانی چیئرمین پی ٹی ائی اور بشرا بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی عملے نے جج کی عدم تعیناتی کے باعث سماعت بغیر کارروائی چوبیس اپریل تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.