پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری دیدی گئی : پاک فوج کوامن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا

لاہور (آن لائن ) سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے نگران پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب بھر میں پاک فوج تعینات کرنیکی منظوری دے دی ۔

صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورت بہتر کرنے کیلئے نگران پنجاب حکومت نے فوج طلب کرنے درخواست دی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پاک فوج کی دس کمپنیوں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں،نفری کی تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، پنجاب کے بڑے شہروں بالخصوص لاہور اور فیصل آباد میں فوج ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی ۔

Comments are closed.