ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست کا معاملہ

اسلام آباد ( آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست کا معاملہ ،پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اندراج مقدمے کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشنز جج احمد ارشد محمود نے تینوں فریقین سے رپورٹس طلب کیں تھیں شہری شاکر علی کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ارشد شریف کے قتل کا بینی فیشری شریف خاندان ہے عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.