فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد ( آن لائن ) فیض آباد دھرنا کمیشن کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا بیان بھی سامنے آگیا، سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق ڈی جی سی فیض حمید اور دو افسران نے فیض آباد دھرنے کے دوران ان سے ملاقات کی اور استعفے کا کہا 26 نومبر 2017 کی شام آئی ایس آئی کے جونیئر افسران لاہور میں میرے گھر مجھ سے استعفیٰ لینے آئے، فیض حمید نے تجویز دی کہ مختصر وقت کے لیے استعفے پر غور کرسکتے ہیں؟۔ زاہد حامد نے کہا کہ فیض حمید سمجھتے تھے کہ کچھ عرصہ چھٹی پر بھی چلا جاؤں گا تو ٹی ایل پی مطمئن ہو جائے گی ۔ اپنے بیان میں زاہد حامد نے کہا کہ وزیراعظم کو پیشکش کی تھی مگر وہ ماننے کو تیار نہیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا حکومت توڑ دیں گے وزیرکو استعفیٰ نہیں دینے دیں گے جب پولیس ایکشن ناکام ہوا تو احساس ہوا واحد متبادل فوج کی مداخلت ہوگی جواچھی نہیں ہوگی۔

Comments are closed.