نگران وزیراعظم کا فیصل آباد میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(آن لائن ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے مناظر دیکھ کر میں پریشان ہوں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

فیصل آباد میں توہین قر آن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور گرجا گھروں پر حملوں اور املاک نذر آتش کیے جانے کے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائیں، یقین رکھیں کہ حکومت پاکستان برابری کی بنیاد پر اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے

Comments are closed.