ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 229 اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں

اسلام آباد ( آن لائن )ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 229 اہلکاروں کا مستقبل خطرے میں،اہلکاروں میں 25 اے ایس آئیز، 100 سب انسپکٹر اور باقی اہلکار شامل،ایف آئی اے حکام سائبر کرائم ونگ کے اہلکاروں کو مستقل کرنے سے گریزاں ہے ۔ ذرائع کے مطابق مدت پوری ہونے کے باوجود مستقل نہ ہونے سے اہلکار مایوسی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں
مدت مکمل ہونے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود افسران کی جانب سے اہلکاروں کو مستقل نہ کیا گیا۔ ایف آئی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 229 اہلکاروں کو 2019 میں بھرتی کیا گیا 2019 میں بیسک سکیل ایک تا چودہ تک بھرتیاں کی گئیں 2019 میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو قانون کے مطابق تین سال بعد مستقل کیا جانا تھا۔

Comments are closed.