ارشد شریف قتل کیس ،ن لیگ قیادت کیخلاف درخواست پر سماعت24 اپریل کو ہوگی
اسلام آباد(آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں ارشد شریف قتل کیس، ن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست کے معاملہ پر سماعت رواں ہفتے بدھ 24اپریل کوہوگی ،دوسری جانب پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی تھی ، گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل سیشنز جج احمد ارشد محمود نے تینوں فریقین سے رپورٹس طلب کیں تھیں ،عدالت میں آئندہ سماعت پر اندراج مقدمے کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے ،شہری شاکر علی کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے اورموقف اختیار کیاگیاتھاکہ ارشد شریف کے قتل کا بینی فیشری شریف خاندان ہے۔
Comments are closed.