سویلین ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد ( آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کے معاملہ پرسپریم کورٹ میں سماعت رواں ہفتے 24اپریل بروزبدھ کی جائیگی جس کے لیے فریقین کواطلاعاتی نوٹسزبھی ارسال کردیے گئے ہیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 24 اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔بننچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید ،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں سے تین سال تک سزا پانے والے ملزمان کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

Comments are closed.