پی ٹی آئی کا ریٹرننگ افسران سے خالی فارم 45 پر دستخط لیے جانے کا الزام

لاہور ( آن لائن) ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے ریٹرننگ افسران سے پہلے ہی خالی فارم 45 پر دستخط لیے جانے کا الزام عائد کردیا۔ اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان روٴف حسن کا کہنا ہے کہ آر اوز سے خالی فارم 45 پر پہلے ہی دستخط لے لیے گئے ہیں، جنہوں نے دستخط نہیں کیے انہیں مارا پیٹا گیا، ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے گئے اور ہمارے ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی کی گئی جتنا بھی زور لگالیں ہار ان کا مقدر ہے

Comments are closed.