ضمنی الیکشن، نارووال میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق

نارووال ( آن لائن) ضمنی الیکشن کیلئے جاری پولنگ میں نارووال میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی پی 54 میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران ایک کارکن جاں بحق ہو گیا جہاں مخالفین نے جھگڑے کے دوران کارکن کے سر میں ڈنڈا مارا، جس کے باعث شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، محمد یوسف کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

Comments are closed.