وزیر اعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور ایران نے تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے سمیت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے ،یہ اتفاق وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کے درمیان طے پایا ۔پیر کے روز ایرانی صدرسید ابراہیم رئیسی کی دورہ پاکستان کے پہلے روز وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں پر وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کے ہمراہ ایرانی صدر کا استقبال کیا،وزیر اعظم سے ایرانی صدر نے وفد کے ساتھ ملاقات کی ،دونوں رہنماوٴں کے مابین نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا

، وزیر اعظم نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں،مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔اس موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا ،دونوں رہنماوٴں نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،دونوں رہنماوٴں نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ،دونوں رہنماوٴں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

Comments are closed.