اسلام آباد (آن لائن)آئل کمپنیز مشاورتی کونسل کے خط پر وفاقی حکومت نے ایکشن لے لیا،پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا سے پیڑول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر تین ایام میں مشاورت طلب کرلی،ایچ او بی سی کی طرز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئل کمپنیز مشاورتی کونسل نے ایرانی تیل کی ملک میں اسمگلنگ کے حوالے سے خبردار کیا تھا،پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فوائد ونقصانات پر تفسیلی بریفنگ دی جائے،فریٹ ایکولائزیشن، مارجنز، ٹرانسپورٹیشن، سمیت تمام متعلقہ معاملات زیرغور لائے جائیں،ڈی ریگولیشن وفاقی کابینہ اور ایس اذئی ایف سی کی منظوری سے ہوگی،ڈی ریگولیشن کے بعد کمپنیاں مختلف شہروں میں اپنی قیمتیں مقرر کرنے کی مجاز ہونگیں،پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل آئل پرحکومت صرف ٹیکس کی شرح کا فیصلہ کرتی ہے،حکومت پی ڈی ایل، کسٹم ڈیوٹی ،سیلز ٹیکس ،ڈیلرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن کا فیصلہ کرتی ہے،جبکہ اوگرا اور وزارت خزانہ آئی ایف ای ایم ایڈجسٹ کرنے کی ذمہ دار ہیں۔
Comments are closed.