بشری بی بی فٹ قرار،تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق تازہ ترین سب اچھا کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ،ذرائع نے بتایا کہ بشری بی بی نے گزشتہ روز طبیعت ناسازی اور سینے میں جلن کی شکایت کی ،اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں پمز ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بشمول ماہر امراض دل سے معائنہ کا مشورہ دیا جس کے بعد پمز کے ڈاکٹر نے بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا اورانہیں مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط کا مشورہ دیا ، ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر بشری لیاقت،ڈاکٹر حرا طاہر،ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں،ذرائع نے بتایا کہ پمز ہسپتال کی رپورٹ اعلی احکام کو بھجوا دی گئی ہے ۔
Comments are closed.