سپریم کورٹ،نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ،نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ،درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں، وزارت داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔منگل کودرخواست شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے وکیل حافظ احسان کھوکھر نے دائر کی،درخواست میں پولیس ریفارمز پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے،اس کے ساتھ ساتھ تمام عدالتوں میں زیر التواء دہشتگردی کے تمام مقدمات کو فوری طور پر جلد فیصلے کرنے کے احکامات دینے ،درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بین الاقوامی معیار کے مطابق گواہوں کے تحفظ اور پراسکیوشن پر عملدرآمد کرانے کی استدعاکی گئی ہے ،شہدا کے بچوں کو فری تعلیم اور اہلخانہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے،درخواست میں سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی کی تشہیر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی استدعاکے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو پروپیگنڈے کے طور پر لاپتہ افراد کی فہرست میں شمار کروانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن کا مطالبہ کیاگیاہے۔
Comments are closed.